ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی انتخاب: کانگریس نے جاری کی 28 امیدواروں کی نئی فہرست، 10 خواتین شامل

یوپی انتخاب: کانگریس نے جاری کی 28 امیدواروں کی نئی فہرست، 10 خواتین شامل

Mon, 07 Feb 2022 21:41:10    S.O. News Service

لکھنؤ،7؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے 28 مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں بھی 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دیئے جانے کا خیال رکھا گیا ہے۔ کانگریس کی جاری کردہ تازہ فہرست میں 10 خواتین کے نام شامل ہیں۔ مرکزی انتخابی کمیٹی کے ذریعہ جاری نئی فہرست میں پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلہ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔

کانگریس نے امیٹھی سے جہاں آشیش شکلا کو ٹکٹ دیا ہے، وہیں گھوسی سے پرینکا یادو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں جن 10 خاتون امیدواروں کا نام شامل ہے وہ ہیں رینا دیوی (ہندیا)، مادھوی رائے (میجا)، رنکی سنیل پٹیل (کاراچھنا)، نشاط فاطہ (کٹیہاری)، کرن بھارتی (بلہا-ایس سی)، تواریتا سنگھ (تراب گنج)، سنتوش کماری (مانک پور-ایس سی)، پونم آزاد (بانس گاؤں-ایس سی)، سونیا شکلا (چلوپور) اور پرینکا یادو (گھوسی)۔


Share: